Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولی عہد کی ملاقات، برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ کے قصر السلام میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الاحمد الصباح نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کا مملکت میں خیرمقدم کیا اور ان کے خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کویتی ولی عہد نے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، فیاضیانہ مہمان نواز اور پرتپاک خیرمقدم کی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں کویتی ولی عہد جدہ پہنچے تو شہزادہ محمد بن سلمان نے  خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے بعد کویتی ولی عہد وطن روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کویتی ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔

شیئر: