شہزادہ فیصل بن فرحان سے تھائی لینڈ، بیلا روس اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو برکس اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ، بیلا روس اور برازیل کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تھائی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں دوطرفہ اور کثیر الجہتی کام کو مستحکم کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور برازیلی وزیر خارجہ مورو ویرا کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
جمہوریہ بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی ادیلینک سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔