Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرعلاج عازمین حج کی عرفات کے جبل الرحمہ ہسپتال منتقلی

بیمارعازمین کو مدینہ اور جدہ کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے جمعے کو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج عازمین حج کو مدینہ منورہ  اور جدہ سے عرفات کے جبل الرحمہ ہسپتال منتقلی شروع کردی۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل بیمارعازمین کو مدینہ اور جدہ کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔ مدینہ منورہ سے 23 اور جدہ سے کے ہسپتالوں میں زیر علاج 6 عازمین کو منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی نگرانی میں انہیں ایمبولینسوں میں مناسک حج مکمل کرنے کے لیے حج مقامات تک پہنچایا جارہا ہے جبکہ عرفات کے جبل الرحمہ ہسپتال میں ان کا علاج جاری رہے گا۔
عازمین حج کو یوم عرفہ کو غروب آفتاب کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے منی پہنچایا جائے گا۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے حج 2024 میں عازمین کے لیے صحت کی بہترین اور مربوط خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایام حج کے پہلے دن وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے ہزاروں عازمین مستفید ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے یکم ذی القعدہ سے اب تک مجموعی طور پر 93 ہزار عازمین حج نے صحت کی خدمات سے استفادہ کیا۔
عازمین حج کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات طبی اور خصوصی کلینک، فارمیسیوں، ڈائیلاسزسینٹر، آئی سی یو اور دیگر سہولتوں پر مشتمل ہیں۔
اس دوران 19 اوپن ہارٹ آپریشنز، 218  کارڈیک کیتھیٹرز، 676 ڈائیلاسز جب کہ 2022 عازمین کو مختلف ہسپتالوں طبی مراکز میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔

شیئر: