سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان موجودہ تعاون اور متعدد شعبوں میں اسے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔