Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت حج نے آج سے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا

نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔ (فوٹو ایکس)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج موسم کے اختتام پر جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔
وزارت حج و عمرہ گزشتہ کئی برسوں سے حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے  ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔
وزارت  کا کہنا ہے کہ وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کرتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: