Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توقع نہیں تھی ہمارے صبر کا اتنا بڑا انعام ملے گا‘

ہم پریشان حال تھے سعودی امدادی ٹیم نے مدد کی۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

ترکیہ اور شام  میں زلزلے سے متاثر افراد کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ’سمع‘ پروگرام سے متعدد افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔

الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا کہ سعودی ’سمع‘ پروگرام کی مدد سے بیٹا اب سننے لگا ہے۔ یہ ایک درد تھا جو ختم ہو گیا، اب یہ زندگی بھر کی خوشی ہے۔
 ایک خاتون جو اپنے بچے کے علاج کے سلسلے میں آئی تھیں، کا کہنا تھا ہم پریشان حال تھے، خوشی ہے کہ سعودی امدادی یونٹ نے ہمیں رہائش، راشن اور دیگر لوازمات فراہم کیے۔


’سمع‘ پروگرام کے علاوہ 6 دیگر پروگرام بھی نافذ کیے گئے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

 ایک بچے کے  والد نے کہا  مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ ہمارے چھ سال کے صبر کے بعد اتنا بڑا انعام ملے گا۔ ہمارا صبر خوابوں کی تکمیل کے ساتھ  ختم ہوا ہے۔  سعودی حکومت اور شاہ سلمان مرکز کے ڈاکٹر الربیعہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے ترجمان  ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا کہ  ہم  زلزلے کے بعد سے اب تک شام اور ترکیہ میں متاثرین کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔


عارضی رہائش میں قیام کرنے والوں کو فوڈ باسکٹ بھی دی جارہی ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

شاہ سلمان مرکز نے تین علاقوں میں ایک ہزار عارضی رہائشی یونٹ فراہم کیے ہیں۔ ان میں رہنے والوں کو فوڈ باسکٹ اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے گزشتہ دنوں سعودی رضاکارانہ ’سمع‘ پروگرام برائے سماعت بحالی  اور شام و ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے  چھ  دیگر رضاکارانہ پروگرام شروع کیے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: