Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور انڈیا کا سٹرٹیجک تعلقات مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: وام)
امارات کے وزیر خارجہ  شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے انڈیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کو دوبارہ تقر پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے پیرکو ابوظبی میں ورکنگ ڈنر پر انڈین وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔
وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امارات اور انڈیا کے درمیان جامع سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
 اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، صحت، غذائی تحفظ، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ’ دونوں ملک ایک مضبوط اورسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو دوطرفہ تعاون میں بڑھتی ہوئی رفتار کی علامت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا’ اس تعاون کا مقصد جامع ترقی کا حصول، دونوں ممالک اور ان کی عوام کے لیے پائیدار اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے‘۔
 2017 میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ تک بڑھایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ’ امارات اور انڈیا کے درمیان مئی 2022 میں ہونے والے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیا ہے‘۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے اندر تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: