Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی کے دوران مملکت میں 41 فیصد کم خریداری

الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 50 فیصد کم اخراجات ہوئے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے عید الاضحی کے دوران شہریوں اور مقیمین نے ریستوران، ہوٹل، کپڑوں، جوتوں کی خریداری پر 6 ارب ریال کے اخراجات کم کیے جو41 فیصد کم تھے۔
اخبار 24  کے مطابق مملکت میں 16 سے 24 جون کے دوران 155.6 ملین پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز کے ذریعے 8.34 ارب ریال خرچ کیے  گئے جبکہ اس سے قبل 9 سے 14 جون کے دوران 14 ارب ریال خرچ کیے گئے تھے۔
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے رپورٹ میں کہا کہ کپڑوں اور جوتوں پر 483 ملین ریال خرچ کیے گئے جس میں 64 فیصد کمی رہی۔ تعمیراتی سامان پر 155 ملین ریال، تعلیم پر 4.78 ملین ریال، الیکٹرانک آلات کی خریداری پر117 ملین ریال اس میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی، گیس سٹیشنوں پر 695 ملین ریال خرچ کیے گئے جس میں21 فیصد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہوٹلوں پر191 ملین ریال، تفریح و ثقافت پر211 ملین ریال، ریستوران اور کیفے پر 1.610 ارب ریال سے زیادہ، مواصلات پر 62 ملین ریال، خوراک اور مشروبات پر 1.3 ارب ریال اور نقل و حمل پر 309 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے شہریوں نے کیے جنہوں نے 44 ملین ٹرانزیکشن کے ذریعے 2.4 ارب ریال ایک ہفتے میں خرچ کیے۔ مدینہ منورہ کے رہنے والوں نے 360 ملین ریال اور دمام کے رہائشیوں نے 367 ملین ریال کے اخراجات ایک ہفتے میں کیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: