Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو اے ای قونصل خانے کے عملے کا کراچی پہنچنے والے حجاج کا استقبال

یو اے ای قونصل خانے کے عملے نے حجاج کو مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کراچی کے قونصل خانے کے عملے نے حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے حاجیوں کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
یو اے ای قونصل خانے کے عملے نے حجاج کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔
اس موقع پر حجاج نے پرخلوص استقبال پر متحدہ عرب امارات اور بالخصوص قونصل جنرل بخیت عتیق کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس عظیم عبادت میں تعاون پر شیخ زاید فاؤنڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور قونصل جنرل بخیت عتیق کے کردار کو بھی سراہا۔
عملے نے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی جانب سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: