گلبدین نائب کا ’حربہ‘: میچ ’سلو‘ کرنا کیا ہے اور آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟
گلبدین نائب کا ’حربہ‘: میچ ’سلو‘ کرنا کیا ہے اور آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟
بدھ 26 جون 2024 18:47
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
افغانستان نے پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
منگل کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب نے بظاہر ٹیم کوچ جوناتھن ٹروٹ کے اشارے پر مبینہ طور پر درد کا بہانہ بنا کر کے میچ میں ’تاخیری حربہ‘ استعمال کیا۔
تاہم میچ کے اختتام میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کولیفائی کر لیا۔
شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کی جانب سے گلبدین کے اس عمل کو سخت تنقید کے ساتھ ساتھ ’سپورٹس مین سپریٹ‘ کے منافی قرار دیا جارہا ہے۔ جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ گلبدین نائب اور افغانستان ٹیم کے کپتان اور کوچ کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
میچ ’سلو‘ کرنا کیا ہوتا ہے؟
میچ سلو کرنا ایک طرح کا حربہ ہی ہوتا ہے جس کی مدد سے کوئی ٹیم مخالف ٹیم کو نفساتی یا تکنیکی طور پر مشکل میں ڈالتی ہے۔
ایسا فٹبال میچز میں بھی بہت دیکھنے کو ملتا ہے۔ اور اس سے قبل کرکٹ میچز میں بھی بہت سی ٹیمیں ایسا کر چکی ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کرتی رہی ہیں۔
افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کو ڈگ آؤٹ سے اشارے کرتے دیکھا گیا جس میں بظاہر وہ میچ کو ’سلو ڈاؤن‘ کرنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ بارش کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کے ’پار سکور‘ کے پیچھے رہے۔
نور احمد بولنگ کرنے ہی والے تھے کہ سلپ میں کھڑے گلبدین نے انجر ہونے کا اشارہ کیا اور گراؤنڈ پر لیٹ گئے جس کے بعد انہیں طبی امداد دینے کے لیے میچ کو روک دیا گیا اور پھر بارش شرور ہو گئی۔
Once a legend said: sometimes it’s cramp , sometimes it’s acting.
He deserves an Oscar dude.
Trott was asking them to slow down cz it’s raining and them Gulbadin Naib act started #Afghanistan#T20WorldCuppic.twitter.com/lZsznZDnhI
بنگلہ دیش دو سکور پیچھے تھا، بارش دوبارہ شروع ہو رہی تھی، اگر میچ بارش کے بعد شروع نہ ہوتا تو افغانستان میچ جیت جاتا۔ بس میچ کو سلو رکھنے کا مقصد یہی تھا۔
میچ سلو کرنے کی سزا کیا ہوسکتی ہے؟
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کا آرٹیکل 2.10.7 ’وقت کے ضیاع‘ کو لیول ایک یا دو کا جرم تصور کرتا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی ایسے جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے 100 فیصد میچ فیس جرمانہ اور دو معطلی پوائنٹس کی سزا دی جائے گی۔
اگر کوئی کھلاڑی ایک سال میں چار معطلی پوائنٹس حاصل کرتا ہے تو اس پر ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے یا ٹی20 میچز پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ اس لیے گلبدین نائب اور کپتان راشد خان تکنیکی طور پر سزا کا سامنا کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر کوئی امپائر یہ سمجھتا ہے کہ کسی کھلاڑی کا کوئی عمل پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت نہیں اور اس سے مخالف ٹیم کو نقصان ہوا، تو وہ ڈیڈ بال کی کال دے گا اور معاملے کی اطلاع دوسرے امپائر کو دی جائے گی۔
اگر یہ کسی کھلاڑی کی طرف سے پہلا جرم ہے تو بولر اینڈ کا امپائر اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے کپتان کو طلب کرے گا اور پہلی اور آخری وارننگ جاری کرے گا جس کا اطلاق میچ کے بقیہ حصے کے لیے ٹیم کے تمام اراکین پر ہو گا۔
کپتان کو کہا جائے گا کہ اس کی ٹیم کے کسی بھی رکن کی جانب سے اس طرح کی مزید کسی حرکت کے نتیجے میں مخالف ٹیم کو پانچ پنالٹی رنز دیے جائیں گے۔
کس پاکستانی کھلاڑی پر ’ٹائم ویسٹنگ ٹیکٹکس‘ استعمال کرنے کا الزام عائد ہوا؟
ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار سینچری سکور کرنے کے دوران محمد رضوان نے ایک موقع پر بظاہر تکلیف کی وجہ سے وفقہ لیا تھا جسے شائقین کرکٹ نے تاخیری حربے سے تشبیح دی تھی۔
تاہم میچ کے بعد انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’کبھی کبھی یہ درد ہوتا ہے اور کبھی کبھی ایکٹنگ ہوتی ہے۔ اس عمل پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تتقید کی گئی تھی۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کیا ہوتا ہے؟
میچ تاخیر کا شکار ہو تو سیکنڈ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے سکور کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، اور یہ کوشش کی جاتی ہے کہ ان کے لیے ٹارگٹ چیز کرنے کی مشکل کا لیول اتنا ہی رکھا جائے جتنا اوریجنل ٹارگٹ تھا۔
اس کے لیے پہلے پار سکور اور ٹارگٹ سکور کو سمجھ لیتے ہیں۔
پار سکور وہ ہوتا ہے جو میچ میں خلل پڑنے کی صورت میں چیزنگ ٹیم کا مقررہ اوورز اور وکٹوں کے نقصان پر ہونا چاہیے جتنا اسی پوزیشن پر پہلی ٹیم کا تھا۔ اور ٹارگٹ سکور کو میچ میں خلل پڑنے کے بعد ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔
کسی بھی ٹیم کے پاس دو ریسورس ہوتے ہیں، ایک کھیلنے کے لیے اوورز اور دوسرا وکٹس ان ہینڈ۔
یہ میتھڈ دراصل ان ریسورس کو اکٹھا کر کے ایک پرسنٹیج نکالتا ہے۔ مثال کے طور پر 50 اوورز اور 10 وکٹس ان ہینڈ کا مطلب 100 فیصد۔
ٹارگٹ سکور نکالنے کے لیے ان ہی پرسیٹیجز کا استعمال کیا جاتا ہے۔