Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کوایک منٹ بھی گاڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے: محکمہ ٹریفک

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے بچوں کو کار میں اکیلا ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے وارننگ دی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے جمعرات کو اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ محکمہ ٹریفک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ان  کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
محکمے کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی بھی ہے اس  پر 300 تا 500 ریال تک کا جرمانہ بھی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ آپ کے بچے آپ کی ذمہ  داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: