غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، ایک ہفتے میں 13 ہزار سے گرفتار
غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، ایک ہفتے میں 13 ہزار سے گرفتار
ہفتہ 29 جون 2024 15:22
غیرقانونی طریقے سے باہرجانے کی کوشش کرنے پر66 افراد کو گرفتار کیا گیا(فوٹو، ایکس)
مملکت کے مختلف ریجنز میں سیکیورٹی فورسز نے اقامہ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پرگزشتہ ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد غیرملکیوں کوگرفتار کیا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز پرمشتمل مشترکہ ٹیموں نے 20 جون 2024 سے 26 جون تک اقامہ و دیگر ضوابط کی خلاف ورزی پرمجموعی طورپر 13 ہزار 445 افراد کو حراست میں لیا۔
گرفتارشدگان میں 8 ہزار 763 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی تھے جبکہ 1452 کو محنت قوانین پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں نے غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1063 افراد کوگرفتار کیا جن میں سے 36 فیصد یمنی ، 62 فیصد ایتھوپی اور 02 فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔
تفتیشی ٹیموں کے ارکان نے مملکت کی سرحد غیرقانونی طریقے سے عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر 66 افراد کو حرسات میں لیا۔
محکمہ امیگریشن کے ڈیپویشن سینٹرز میں موجود 15 ہزار458 غیرقانونی تارکین کے ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی سفری دستاویزات تیار کی جاسکیں۔
1990 تارکین جن کے پاس سفری دستاویزات تھیں انہیں ملک بدر کرنے کےلیے فلائٹ بک کی جاری ہے۔