Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے

بہترین گلاب اور بخور کے ساتھ مسجد کے قالینوں کو معطر کیا جاتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اس سال حج سیزن 2024 کے آغاز سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ حجاج امن وسلامتی کے ماحول میں مسجد نبوی پہنچ چکے ہیں۔ یہ حرمین شریفین امور کی جنرل ااتھارٹی کی فراہم کردہ خدمات اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
 مسجد نبوی اور اس کی سہولتوں کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ بہترین گلاب اور بخور کے ساتھ مسجد کے قالینوں کو معطر کیا جاتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد، اس کے صحنوں اور نماز کے مقامات تیار کرکے خدمات کو بڑھایا گیا ہے۔ چھت پر 18 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں۔
اتھارٹی نے مسجد نبوی کے صحن اور اطراف میں زائرین کی آمد ورفت آسان بنانے کےلیے گالف کارٹس کی خدمات فراہم کی ہیں۔
 مسجد کے دروازوں کے قریب معمر اور معذور افراد کے لیے دس خصوصی ایریا مختص کیے گئے ہیں۔
 مسجد نبوی کی چھت پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کےلیے بھی ایک خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سو افراد کےلیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ وہ سائن لینگویج کے ذریعے جمعے کے خطبے کو سمجھ سکتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی اور اس کےصحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرزموجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔

شیئر: