الحدیدہ.... یمن کے وزیر بلدیاتی امور عبدالرقیب فتح نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے امدادی سامان والے 63جہاز لوٹ لئے۔ انہوں نے جی سی سی ممالک کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان پر قبضہ کرلیا۔ یہ وارداتیں الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہوں پر کی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثی اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اب تک 550سے زیادہ امدادی قافلوں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ السلیف الحدیدہ بندرگاہ پر حوثیوں کا قبضہ عالمی برادری کیلئے تشویشناک ہے۔