Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 249.42 ریال رہی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ جمعہ کے روز 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 285.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہوا تھا جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جمعہ 5 جولائی کو اوپن ہونے والے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 21 قیراط ایک گرام سونا 249.42 ریال (68.51 ڈالر) کے حساب سے فروخت کیا گیا جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 248.90 ریال تھی۔
گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط کے نرخ 261.30 ریال رہے جبکہ 18 قیراط 213.79 ریال اور 14 قیراط فی گرام 166.28 ریال میں فروخت کیا گیا۔

شیئر: