Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین میں قانونی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے جمعے کو بیجنگ میں چین کی مرکزی کمیٹی برائے سیاسی اور قانونی امور کے چیئرمین چن وینچنگ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان قانونی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں مملومات اور تجربات کےتبادلے، قانونی نظام کی ترقی اور دونوں ملکوں میں عدالتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
چینی حکام نے سعودی پراسیکیوٹر اور ان کے ہمراہ وفد کو مرکزی کمیٹی کے انفراسٹریکچر اور کام کے ساتھ چین میں اختیار کیے جانے والے بہترین پروفیشننل طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مملکت میں قانون سازی، قانونی پیش رفت، نظام انصاف کی ترقی، انسانی حقوق کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے طریقہ کار کی کارکردگی کے حصول کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے فراہم کردہ لامحدود سپورٹ کی تعریف کی۔

شیئر: