Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : العزیزیہ کے علاقے میں غیرقانونی کچن سیل

فلیٹ میں کھانا تیار کرکے اسے ریسٹورانٹس کو سپلائی کیا جاتا تھا(فوٹو، عاجل نیوز)
جدہ کے علاقے العزیزیہ میں بلدیہ کی ٹیموں نے رہائشی عمارت میں غیرقانونی طور پربنائے گئے کچن کو سیل کرکے 890 کلو گرام غیرمعیاری اشیائے خورونوش کو تلف کردیا۔
عاجل نیوز کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ العزیزیہ کے علاقے کی ایک عمارت جو کارکنوں کی رہائش کے لیے مخصوص تھی میں غیرقانونی طریقے سے کمرشل کچن قائم کیا گیا تھا۔
غیرقانونی کچن میں کھانے اور دیگر اشیا تیار کرکے انہیں ریسٹورانٹس کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے عمارت میں چھاپا مار کروہاں قائم کیے گئے کچن کو سیل کردیا۔
اس ضمن میں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹرانجینئرعمرو الدقس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پرمشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی جس میں غیرملکی کارکنوں کی رہائشی امور کے اہلکار بھی شامل تھے۔
مشترکہ ٹیم نے غیرقانون کچن کا معائنہ کیا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی غیرمعیاری طریقے سے کھانا پکایا جاتا تھا ۔
کھانا تیار کرنے کےلیے اشیائے خورونوش کو بھی جس طریقے سے رکھا گیا تھا وہ خراب ہو گئی تھیں جسے کھانے سے لوگوں کے بیمار ہونے کا اندیشہ تھا۔
غیرقانونی کچن میں صفائی کا بھی فقدان تھا جبکہ وہاں موجود گوشت اور سبزیاں بھی خراب تھیں جنہیں تفتیشی ٹیم نے تلف کردیا۔

شیئر: