Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی علاقے سے خلیجی خاتون کی نعش برآمد

خلیجی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ صحرائی علاقے سے گزررہی تھی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مشرقی ریجن کے صحرائی علاقے میں  ایک خلیجی خاتون کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش کو سرد خانے میں منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک خلیجی خاتون جو اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب کے علاقے سے گزر رہی تھی وہ لاپتہ ہوگئی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی ۔ مختلف ہائی ویزے اورصحرائی علاقے میں پولیس پارٹیاں بھیجی گئیں تاکہ گمشدہ خاتون کو تلاش کیا جاسکے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ تلاش میں گئی ہوئی ایک پولیس پارٹی کو الجبیل کے شمالی صحرائی علاقے میں خاتون کی نعش ملی جسے ایمبولینس کے ذریعے ریجن کے ہسپتال پہنچا کر اسے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔
پولیس نے برآمد ہونے والی نعش کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خاتون کی موت کا سبب کیا تھا۔

شیئر: