Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کی فنڈنگ کی مزاحمت پر امارات، مصر متفق

قاہرہ .... مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ولی عہد ابوظبی محمد بن زاید دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد پر متفق ہوگئے۔ دونوں نے طے کیا کہ دہشتگردوں کو ابلاغی اور سیاسی سائبان فراہم کرنے کی جم کر مخالفت کی جائیگی۔ مصری صدر عبدالفتاح سیسی سے قاہرہ میں پیر کو ابوظبی کے ولی عہد اور امارات کی افواج کے نائب قائداعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے مصر اور امارات کے درمیان تعاون کے رشتوں، نیز خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصاً دہشتگرد تنظیموں کی قطر کی جانب سے مالی اعانت پر پیدا ہونے والے خلیجی بحران کا معاملہ زیر بحث آیا۔ شام، یمن اور لیبیا میں پیش آنے والے بحرانوں، عربوں کو درپیش چیلنجوں ، خصوصاً دہشتگردی کے خطرات، بعض ممالک کی مداخلت اور خطے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی بعض ممالک کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

شیئر: