سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 13 ارب ریال سے زیادہ کی خریداری
جدہ کے رہائشیوں نے ایک ہفتے میں ڈیڑھ ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔ فوٹو عکاظ)
مملکت میں شہریوں اور مقیمین نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 204 ملین پوائنٹس آف سیل ٹرانزیکشنز کے ذریعے 13 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے۔
عکاظ کے مطابق 30 جون سے 6 جولائی کے دوران شہریوں اور رہائشیوں نے 204 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشن کے ذریعے 13 ارب 29 کروڑ 45 لاکھ چار ہزار ریال خرچ کیے۔
اس سے قبل کے ہفتے میں یہ رقم 12 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ 44 ہزار ریال تھی۔
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 78 کروڑ 21 لاکھ 67 ہزار ریال جبکہ تعمیراتی سامان کی خریداری پر 34 کروڑ 60 لاکھ 16 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے اسی طرح تعلیم پر 11 کروڑ 30 لاکھ ایک ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
الیکٹرانک اور برقی آلات کی خریداری پر 22 کروڑ 99 لاکھ 26 ہزار ریال، پٹرول سٹیشنوں پر 86 کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار ریال، صحت پر 85 کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار ریال، فرنیچر کی خریداری پر 29 کروڑ 95 لاکھ 46 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
ہوٹلز پر 7 کروڑ 81 لاکھ 259 ریال، زیورات کی خریداری پر 23 کروڑ 12 لاکھ 49 ہزار ریال، متفرق اشیا اور خدمات پر ایک ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 28 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
اسی طرح تفریح اور ثقافت پر 27 کروڑ 48 لاکھ 26 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر ایک کروڑ 96 کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار ریال، خوراک پر 2 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ 92 ہزار ریال، نقل و حمل پر 77 کروڑ، 66 لاکھ 58 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
ساما کا کہنا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاض کے رہائشیوں نے 4 ارب 26 کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار ریال، مکہ مکرمہ میں 47 کروڑ 94 لاکھ 80 ہزار ریال اور مدینہ منورہ میں 50 کروڑ 70 لاکھ 26 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
جدہ میں ایک ارب 86 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار ریال، الخبرمیں 35 کروڑ 36 لاکھ 10 ہزار ریال اور دمام میں 62 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
دیگر شہروں میں تبوک کے شہریوں اور مقیمین نے 24 کروڑ 81 لاکھ 14 ہزار ریال، حائل میں 22 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار ریال، ابھا میں 23 کروڑ 55 لاکھ 23 ہزار ریال اور بریدہ میں 30 کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں