Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائل ریزرو اتھارٹی نے چھ ماہ میں 1.2 ملین درخت اور پودے لگائے

ریزرو میں مقامی جنگلی پلانٹس کو دوبارہ لگایا گیا ہے۔( فائل فوٹو)
سعودی عرب کی امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 1.2 سے زیادہ درخت اور پودے لگائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ اتھارٹی کے امام عبدالعزیز بن محمد اور کنگ خالد رائل ریزرو میں مقامی جنگلی پلانٹس کو دوبارہ لگانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ان پلانٹس میں سدر، طلح، العرفج اور ارطا کی اقسام شامل ہیں جنہیں ریزرو میں دوبارہ لگایا گیا ہے۔
اتھارٹی نے 2021 سے ریزرو میں پلانٹس کا رقبہ بڑھایا  اور جنگلی پلانٹس کو دوبارہ لگایا ہے۔
یہ منصوبے سعودی گرین انیشیٹیو اور وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہیں۔
علاوہ ازیں رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو اور کنگ خالد رائل ریزرو سے دھات، پلاسٹک کے ڈبے، لکڑی اور دیگر کچرے کو صاف کیا ہے جو قدرتی ماحول کی خوبصورتی کو خراب کرتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’یہ کوششیں رائل ریزرو میں ماحولیات اور فطری ٹھکانوں کے تحفظ  کے عزم کا حصہ ہے۔ ریزرو میں موجود کچرا ماحولیاتی آلودگی کا سبب اور قدرتی ماحول کے لیے خطرہ بنتا ہے‘۔

شیئر: