Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فارم ہاؤس میں قائم غیرمعیاری صابن سازی کی فیکٹری سیل

فارم ہاوس کو گودام کے طورپر بھی استعمال کیا جارہا تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
 ریجنل وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے حائل شہر کے فارم ہاؤس میں قائم کیے گئے ایک غیرقانونی صابن سازی کی فیکٹری  کو سیل کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق فارم ہاوس کو غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جارہا تھا جہاں غیرمعیاری طریقے سے صابن تیار کیا جاتا جبکہ فارم ہاوس کے ایک حصے کو گودام بنایا گیا تھا۔
گودام میں ’ورق عنب‘ انگور کے پتے اسٹور کیے گئے تھے جن میں تعفن پیدا ہو گیاتھا۔ ملزمان انگور کے پتوں کو مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے جو انسانی استعمال کے لائق نہیں تھے۔
گودام سے 8 ہزار کلو گرام سے غیرمعیاری صابن کا پیسٹ اور 2 ہزار 250 کلو گرام انگور کے پتے برآمد ہوئے ۔ فارم ہاوس جسے گودام بنایا گیا تھا کے ایک حصہ سے ہیوی مشنری کے 271 پارٹس بھی برآمد ہوئے جنہیں تفتیشی ٹیموں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
وزارت کی ٹیم نے برآمد ہونے والے صابن کے پیسٹ اور انگور کے پتوں کو تلف کردیا جو مکمل طورپر خراب ہو گئے تھے جبکہ فارم ہاوس کو سیل کرکے کیس درج کردیا گیا۔

شیئر: