سعودی ایجنسی کی صحت کے شعبے میں دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری
جمعہ 12 جولائی 2024 20:15
یمن میں اعضا سے محروم ہونے والے 406 افراد کی مدد کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یمن کے تعز گورنریٹ میں مصنوعی اعضا اور بحالی کے مرکز کے تحت پراجیکٹ کے ذریعے 406 ایسے افراد کی مدد کی گئی جو اپنے اعضا سے محروم ہو چکے تھے۔
اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار 475 خدمات فراہم کی گئیں جس میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل ہیں۔
منصوبے سے فائدہ اٹھانے والوں میں گیارہ فیصد نے گھر افراد اور 89 فیدصد مقامی افراد تھے۔
ان خدمات میں مصنوعی اعضا کی فراہمی اور دیکھ بھال کے ساتھ فزیو تھراپی اور ماہرین کی مشاورت شامل تپی۔
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے جاری انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ جس کا مقصد صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور یمنی عوام کے مصائب کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں ترکیہ میں سعودی رضاکار سمع پروگرام برائے کوکلیئر امپلاٹیشن اور بحالی سماعت نے الریحانیہ میں زلزلے کے متاثرین کےلیے کام مکمل کرلیا۔
غازی عنتاب میں زلزلہ سے متاثرہ شامی پناہ گزینوں کو دو ہزار ہیلتھ کٹس فراہم کیں۔ یہ پروگرام 30 جون سے 7 جولائی تک جاری رہا۔
اس دوران رضاکار ٹیموں نے بحالی سماعت کے لیے کولیئر امپلانٹ کیا اور 84 بچوں کےلیے تھراپی سیشن فراہم کیے۔
صومالیہ کے شہر موغادیشو کے بنادیر ہسپتال میں قائم ڈائیلائسز سینٹر میں 384 مریضوں کا علاج کیا گیا۔