وزارت ماحولیات وزراعت کی زیر نگرانی املج کمشنری میں تیسرا سالانہ آم میلے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ میلے میں مختلف انواع و اقسام کے آم رکھے گئے ہیں جن کی کاشت علاقے میں کی جاتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق منعقد کیے جانے والے مینگو فیسٹول کا مقصد مقامی سطح پرآم کی کاشت کو فروغ دینا اور پھلوں کے تاجروں میں آموں کی اقسام کا تعارف کرانا ہے۔
میلے مقامی کاشت کاروں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں جن پر وہ اپنے علاقے میں کاشت کیے جانے والے آموں کی اقسام متعارف کراتے ہیں۔
میلے میں آموں کی اقسام کے بارے میں آنے والوں کو مکمل معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں علاوہ ازیں آموں کی انواع کو کاشت کرنے کے لیے لگائی جانے والی قلم کے طریقہ کار کے بارے میں بھی وضاحت کی جاتی ہے۔
واضح رہے وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت کی جانب سے مملکت کے کاشت کاری کے علاقوں میں مزارعین کو مختلف اقسام کے پھل اور سبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ مقامی سطح پرکاشت کاری کو فروغ دیا جائے۔
وزارت کی کوششوں سے اس وقت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں متعدد اقسام کے آموں کی کامیابی سے کاشت کی جارہی ہے۔