Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث اردنی شہری کو سزائے موت

سنیچر کو الجوف ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرادیا گیا۔ (فائل فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’الجوف ریجن میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک اردنی شہری کو سزائے موت دی گئی ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ اردنی شہری سلیمان رحیل مشیح الدمانیہ نے نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کیں۔ سیکورٹی حکام نے یہ کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے بعد عدالت میں شواہد پیش کیے گئے‘۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سزائے موت کا حکم دیا۔ اس فیصلے کو اپیل کورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
ایوان شاہی کی جانب سے احکامات ملنے پر سنیچر کو الجوف ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرادیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ اور فنانسگ میں ملوث افراد سے نمنٹے کےلیے اپنی مہم کو تیز کردیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد منشیات کا انسداد اور معاشرے اور نوجوانوں کو اس کے اثرات سے بچانا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ منشیات کے سمگلرز اور فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی، سیکیورٹی ادارے کسی بھی صورت میں معاشرے کو اس لعنت کا شکار ہونے نہیں دیں گے‘۔

شیئر: