پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کی بعد غزہ کو طبی امداد کی فراہمی
اتوار 14 جولائی 2024 20:24
تین ٹن طبی سامان اور متعدد دوائیں فراہم کی ہیں (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں ہیلتھ کیئر سیکٹر اور ہسپتالوں کی مدد کے لیے تین ٹن طبی سامان اور متعدد دوائیں فراہم کی ہیں۔
امارات کے خبر رساں اداے وام کے مطابق یہ اقدام خان یونس کے پناہ گزین کیمپوں میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
سپلائی کی کمی کا سامنا کرنے والے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان، دوائیں، ذیابیطیس کے مریضوں کےلیے انسولین اور بحران کے دوران ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اقدامات شامل ہیں۔
امارات نے خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے چوتھا بحری جہاز پیر کو فجیرہ سے مصری پورٹ العریش روانہ کیا تھا۔
بحری جہاز پر 5 ہزار 340 ٹن امداد جس میں 4 ہزار 750 ٹن خوراک اور 590 ٹن شیلٹرز کا سامان موجود ہے لدا ہے جو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔