Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سیاسی صورتحال معیشت کو ڈی ریل کر سکتی ہے: فچ رپورٹ

رپورٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کے حصول کو مشکل قرار دیا گیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی  سابق وزیراعظم عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔
فچ نے بدھ کو جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت آئندہ 18 مہینے یا اس سے آگے تک اقتدارمیں رہے گی۔
ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال معیشت ڈی ریل کر سکتی ہے۔
پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے۔
شہری علاقوں میں احتجاج معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت تبدیل ہوئی تو ملک میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے۔ ’ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیکنو کریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئے گی۔‘
مالیاتی حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال شرح سود 16 فیصد اور اگلے سال 14 فیصد تک آ سکتا ہے۔
ایکسچینج ریٹ میں توقعات سے زیادہ استحکام آیا ہے۔ موجودہ سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025 میں 310 روپے تک جان سکتی ہے۔‘
رپورٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کے حصول کو مشکل قرار دیا گیا ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی خسارہ 7.4 فیصد سے کم ہو کر 6.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدواروں کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی۔
موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریں گے۔
موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دیا تھا۔

شیئر: