پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شئیرز خریدنے میں2 غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دونوں کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ کا 25 فیصد حصص خریدنے کی خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی خریداری کے لئے 17 کمپنیوں نے بولی لگائی جس میں 14 کمپنیوں کی بولی پر غور کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2018 ءتک پاکستان اسٹاک میں ایک ارب ڈالر کی نئی کمپنیوں کے اندراج متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔