Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد

باہمی اختلاف پردوست کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
عسیر ریجن میں ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔ دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری فایز العمری کو علی العمری کے قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار فایز العمری سے تحقیقات کرنے کے بعد کیس عدالت میں جمع کرادیا جہاں شواہد اور اقبالی بیان کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے پر قاتل نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں سے اپیل مسترد ہو نے کے بعد کیس ایوان شاہی میں جمع کراتے ہوئے رحم کی اپیل کی گئی مگر مقتول کے ورثاء اپنے حق سے دستبردار نہ ہوئے جس پر ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت نافذ کرنے کا حتمی حکم جاری کردیا۔

شیئر: