Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی‘ پورٹل پر ورک ایگریمنٹ کی رجسٹریشن ضروری کیوں؟

پورٹل پر معاہدوں کی رجسٹریشن کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ’قوی‘ پورٹل کے ذریعے 90 لاکھ ورک ایگریمنٹ رجسٹر کرائے جاچکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے لانچ کیے جانے والے ’قوی‘ پورٹل کا مقصد آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ  اور ورک فورس کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی اور غیرملکیوں اس بات کی یقین دہانی کریں کہ انکی ملازمت کے معاہدے کی تصدیق ’قوی‘ پورٹل پر کی گئی ہے تاکہ انکے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے نجی ادارے جو اپنے 80 فیصد یا اس سے زائد کارکنوں کے ورک ایگریمنٹ کو قوی پورٹل پر رجسٹر کراتے ہیں انہیں مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جن میں نئے ویزوں کا اجرا، کارکنوں کی سروسز کی منتقلی کے علاوہ کارکنوں کے پیشوں کی تبدیلی شامل ہے۔
قوی پورٹل پر کارکنوں کی ملازمت کے معاہدے کی تصدیق کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک فریقین کی جانب سے اس پر رضامندی نہ کی جائے۔
پورٹل پر معاہدہ ملازمت میں کارکن تبدیلی کرانے کا حق رکھتا ہے جو فریقین کی رضا مندی کے بعد ہی ہوتا ہے۔ کارکن کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ معاہدہ ملازمت پرراضی نہ ہو تو اسے رد کرسکے۔

شیئر: