Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں  معیاری انٹرنیشنل سکول قائم کیا جائے گا

اسکول 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی اور وادی مکہ کمپنی نے ’العابدیہ ‘ کے علاقے میں انٹرنیشنل سکول قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ عالمی معیار کا سکول 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ مطابق فریقین نے سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے مطابق  اسلامی اورعرب ثقافت کو مدنظررکھتے ہوئے معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔
مجوزہ اسکول کا منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا مرحلہ سال ہجری 1446 میں شروع کیا جائے گا جس میں 5 ہزار مربع میٹر پر بچوں کے لیے کنڈر گارڈن قائم کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
 دوسرے مرحلے کا آغاز 1447 ہجری میں کیا جائے گا جس میں سیکنڈری سکول کے لیے 5 ہزار مربع میٹر رقبے پر عمارت کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔ سکول میں 12 سو طلبا و طالبات کی گنجائش ہوگی۔

شیئر: