مملکت میں ٹریفک حادثات سے اموات میں 54 فیصد کمی
ٹریفک معیار پر پورا اترنے والی سڑکیں 77 فیصد ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام نے کہا ہے کہ مملکت میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح فی لاکھ 28.41 تھی جو 2023 میں گھٹ کر فی لاکھ پر 13.6 تک آگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔ 2016 میں فی لاکھ 74 تھی جو 2023 میں کم ہوکر 70.87 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک سیفٹی کے معیار پر پورا اترنے والی سڑکوں کا حصہ اب 77 فیصد ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہاں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد میں نمایاں کمی کی تعریف کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک سیفٹی سسٹم، بہترین سڑکیں، ٹریفک کنٹرول اور نگرانی کو بڑھانے سے حادثات میں کمی ہوئی ہے جبکہ ایئر ایمبولینس، زیادہ طبی مراکز اور ضروری حفاظتی تقاضوں بھی اہم ثابت ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں