Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں طبیعت ناساز، چھ غیرملکی کوہ پیما ریسکیو

24 جولائی کو بھی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
پاکستان کے سیاحتی علاقے گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کو کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر چھ غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان آرمی نے کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے امریکہ، چلی، مقدونیہ اور نیپال کے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔
ان کوہ پیماؤں نے مدد کے لیے پاکستان کی فوج سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہیں کامیابی سے بچا لیا گیا۔
کوہ پیماؤں نے بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اتوار کو کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران سات ہزار پانچ سو میٹر کی بلندی پر دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔
24 جولائی کو بھی پاکستان آرمی نے ہالینڈ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا تھا۔
رواں ماہ کے آغاز میں برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک کوہ پیما پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔
برازیلین کوہ پیما چداد رینری پیراشوٹ کے ذریعے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے کے بیس کمیپ تک پہنچنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوئے۔
ایک ماہ کے دوران  پاکستان کے شمالی علاقوں میں پیش آنے والا یہ چوتھا واقعہ ہے جب پیراگلائیڈنگ کے دوران چار غیر ملکیوں کی موت واقع ہوئی۔

شیئر: