Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرے مدینہ منورہ کتب میلے کا افتتاح کل ہوگا

تیسرا کتب میلہ 5 اگست تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ تیسرے کتب میلے کا افتتاح کل 30 جولائی کو کیا جارہا ہے ۔ میلہ 5 اگست تک جاری رہے گا۔ کتب میلے کا انعقاد ادب ، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کتب میلے میں عرب اور دیگر ممالک کے 300 اشاعتی ادارے شرکت کرہے ہیں ۔ میلے میں 200 پویلین نصب کیے گئے ہیں جہاں شریک اشاعتی ادارے اپنی شائع کردہ کتب شائقین کے لیے رکھیں گے۔
مدینہ منورہ کتب میلے میں مختلف ثقافتی وفکری سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد ثقافت و علمی اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔
میلے میں عرب اور سعودی ادیب بھی شرکت کریں گے اورمختلف موضوعات پر اپنے افکار پیش کریں گے علاوہ ازیں شعراء بھی میلے میں شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کتب میلہ شاہ سلمان انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے جو دوپہر 2 سے رات 12 بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

شیئر: