مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ
بدھ کو ایک تولہ سونے کےنرخ 3406 ریال رہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں بدھ 31 جولائی 2024 کو سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی نرخوں میں تیزی دیکھی گئی۔
الیوم کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 292.21 ریال رہے ایک دن قبل اس کی قیمت 287.99 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 267.86 ریال، 21 قیراط کی قیمت 255.68 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 219.16 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 170.46 ریال تک پہنچ گئے۔
مملکت میں بدھ کو ایک اونس سونے کے نرخ 9088.73 اور ایک تولے کی قیمت 3406 ریال رہی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں