Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا نے تل ابیب میں فلائٹ آپریشن روک دیا

لفتھانسا نے بیروت کی پروازوں کو بھی 12 اگست تک روک دیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کو آپریشن روک دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو لفتھانسا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پابندی فوری طور پر لاگو ہو گی اور آٹھ اگست پر برقرار رہے گی۔
ترجمان کے مطابق ’اس اقدام کی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال ہے۔‘
لفتھانسا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کی فضائی کمپنی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی 12 اگست تک روک دیا ہے۔
سنیچر کو اسرائیلی مقبوضہ گولان ہایٹس پر حملے کے نتیجے میں 12 بچوں کی ہلاکت بعد اسرائیلی ردعمل کے پیش نظر کئی پروازیں معطل یا منسوخ ہو گئی تھیں۔
لبنان نے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اس حملے سے متعلق الزام کو مسترد کیا تھا۔

شیئر: