Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے سعودی قاتل کو سزائے موت

باہمی اختلاف ہونے پردوست کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایحنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سعودی شہری  ظافر بن غالب القحطانی نے احمد بن جبران القحطانی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا جس پر اس نے طیش میں آکر اس پرفائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں احمد القحطانی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
قاتل واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جسے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے مقدمہ عدالت کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعودی شہری ظافر القحطانی کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کردیا جس پر جمعرات کے دن عسیر ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔

شیئر: