Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم برسات میں محتاط ڈرائیونگ، اہم ہدایات کیا ہیں؟

ہائی ویزے پر سفر سے قبل ٹائروں کا معائنہ ضرور کریں۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس موسم برسات میں محتاط ڈرائیونگ کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں جن پرڈھلوان اور پہاڑی راستوں پرعمل کرنا از حد ضروری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا کہ’ ڈھلوان سڑکوں پر تیز بارش کے وقت گاڑی کی رفتار انتہائی کم کردیں کوشش کریں کہ موسلا دھار بارش کے دوران کسی محفوظ مقام پر گاڑی پارک کردی جائے‘۔
بارش کے دوران ڈھلوان سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ گاڑی کی رفتار ازخود بڑھ جائے اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ  گاڑی پرمکمل قابو ہو۔
موسم برسات میں ہائی ویزے پر سفر کا آغاز کرنے سے قبل ٹائروں کا معائنہ ضرور کریں۔
علاوہ ازیں گاڑی کے ہزرٹ کو بھی چیک کرلیں تاکہ اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔

شیئر: