پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 22 پیسے، اماراتی درہم 75روپے 85 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 12 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 65 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 99 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 3 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 45 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 25 پیسے رہی۔