Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نازیبا الزامات: اینکر غریدہ فاروقی کی درخواست پر ڈاکٹر عمر عادل گرفتار

ڈاکٹر عمر عادل نے چند روز قبل غریدہ فاروقی کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔ (فوٹو: ایکس)
پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے  سوشل میڈیا پر خاتون اینکر کے خلاف نامناسب استعمال کرنے پر ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔
خیال رہے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈاکٹر عمر عادل نے چند روز قبل غریدہ فاروقی کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔
قبل ازیں غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کی تھی کہ ان کی درخواست کے بعد ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین اینکرز کے خلاف نامناسب گفتگو کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غریدہ فاروقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ڈاکٹر عمر عادل کو میری قانونی درخواست کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے میرے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کیخلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فحش، لغو اور ہتک آمیز الزامات عائد کیے، جس میں خصوصا میرا نام لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ’میں نے قانونی کارروائی میں ڈاکٹر عمر عادل کو موقع فراہم کیا کہ وہ سرعام معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلام جنہوں نے خواتین کے تحفظ کی خاطر میری درخواست پر عمل کیا۔‘
غریدہ فاروقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ’امید ہے کہ انصاف مکمل ہوگا اور خواتین کیخلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے انجام کو پہنچیں گے اور پاکستان میں خواتین کو بھرپور تحفظ ملے گا۔‘

شیئر: