بدھ 7 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 24 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 88 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 41 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 98 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 34 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 2 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 60 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 25 پیسے رہی۔