Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے آکسفورڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ کا آغاز کر دیا

مقابلے کے لیے 2 لاکھ 60 ہزار طلبہ نے اندراج کرایا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
نیشنل اولمپیارڈ فار پروگرامنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں گولڈ میڈل جیتنے والے سعودی طلبہ کا ایک گروپ برطانیہ میں آکسفورڈ سکالرز پروگرام میں شامل ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مڈل اور ہائی اسکول کے 10 طلبہ پروگرامنگ، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی دو ہفتوں کی تربیت حاصل کریں گے۔
گروپ عملی مسائل پر الگورتھم کا اطلاق اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے اخلاقی مضمرات کا پتہ لگانے کے ساتھ مختلف ورکشاپس اور سرگرمیوں میں شرکت کرے گا۔
 14 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ دنیا بھر سے آنے والے طلبہ کے ساتھ شامل ہوں گے اور اعلی یونیورسٹیوں کے لیے تعلیمی سفارش کے ساتھ برٹش ایکریڈشن کونسل سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
نیشنل اولمپیارڈ فار پروگرامنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)، وزارت تعلیم اور شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) نے کیا تھا۔
اولمپیارڈ کے آخری مرحلے میں 298 طالب علموں نے حصہ لیا جنہوں نے مقابلے کےلیے رجسٹرڈ 2 لاکھ 60 ہزار طلبہ میں سے کامیابی حاصل کی۔ اس کا مقصد انہیں مسابقتی پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت میں تربیت دینا تھا، جو قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق تھا۔

 

 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: