Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں قتل عام روکنے کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے: رابطہ عالمی اسلامی

شہریوں پر حملے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پامالی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
 رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں التابعين سکول پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے اس وحشیانہ اور ہولناک جرم کی سخت مذمت کی ہے جو شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف ایک کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پامالی ہے۔
انہوں نے قتل عام کو روكنے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل سعودی عرب نے غزہ میں سکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی مسلسل پامالی کو مسترد کرتے ہیں جبکہ عالمی برادری کو اسرائیل کا محاسبہ نہ کرنے پر انتہائی افسوس ہے۔
’غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے جسے روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔

شیئر: