Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن سے مزید 720 بارودی سرنگیں صاف

اب تک چارلاکھ 54 ہزار 688 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 720 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 647 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،56 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 3 اینٹی پرسنل اور 14 دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز،حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کارروائیاں کی گئیں۔ 
مسام پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا’ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 54 ہزار 688 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے‘۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: