Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا ملک کا گرم ترین اور السودہ سرد ترین علاقہ

’ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں 14 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ الاحسا ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں 14 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’گرم ترین علاقوں میں الدمام، الخرج اور حفر الباطن ہے جہاں 47 سینٹی گریڈ تک گرمی ہے جبکہ ریاض، الدہنا اور الصمان میں 46 اور مدینہ منورہ میں 45 ڈگری ہے‘۔
’دوسری طرف ملک کے سرد ترین علاقوں میں ابہا اور الباحہ ہے جہاں 18 اور 19 ڈگری ہے جبکہ طریف، طائف اور القریات میں 22 اور 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’آج منگل کو نجران، عسیر، جازان، باحہ اور مکہ مکرمہ میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘۔
’جبکہ مشرقی ریجن، ریاض اور مدینہ منورہ گرم اور خشک ہوا چلے گی‘۔
 

شیئر: