Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میونسپلٹی نے دو ہزار تفتیشی دورے کئے

’شہر بھر میں کئے جانے والے تفتیشی دوروں میں 10 ماتحت اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کھانے پینے اور غذائی مود فروخت کرنے والی دکانوں کے دو ہزار تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہر بھر میں تفتیشی دوروں میں 10 ماتحت اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’صارفین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے تمام ریستوران، کیفے شاپس، کیفیٹیریاز اور غذائی مواد فروخت کرنے والی دکانوں کا تفتیشی دورہ کرکے ضابطوں اور اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے‘۔
’اسی طرح گوشت اور مرغی فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ بیکریز، باربر شاپ اور بیوٹی پارلرز کے بھی تفتیشی دورے ہوئے ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’سنگین خلاف ورزیوں پر بعض دکانوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ معمولی خلاف ورزی یا ضابطوں پر عمل میں تساہل پر نوٹس دیئے گئے‘۔

شیئر: