Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہائی وے کے مسافروں کو انتباہ، موسلادھار بارش کا امکان

’آج بدھ سے اتوار تک مکہ مکرمہ ریجن کا موسم غیر یقینی ہوگا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تحت ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے مکہ مکرمہ کے ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ سے اتوار تک مکہ مکرمہ ریجن کا موسم غیر یقینی ہوگا‘۔
گورنریٹ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وادیوں، گھاٹیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہوں کے علاوہ پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسی طرح کا انتباہ محکمہ شہری دفاع نے بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’موسمی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے قوی امکانات ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف شہر جن میں جدہ، بحرہ، قنفذہ، اللیث اور دیگر شامل ہیں غیر یقینی موسم سے متاثر ہوسکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مدینہ منورہ، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: