Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی یوم خطاطی پر 6 منفرد مصوروں کے شاہکار نمونے

دنیا بھر میں خطاطی کا دن 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس حوالے سے یہاں ہم چھ ماہر خطاط اور مصوروں کا ذکر کر رہے ہیں جو اپنے فن خطاطی کے باعث شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

ماجد الیوسف

ماجد الیوسف دبئی میں مقیم معروف مصور، خطاط اور ڈیزائنر ہیں، وہ 30 سال سے زائد عرصے سے عربی خطاطی  پر کام کر رہے ہیں اور عربی حروف کو خالصتاً تجریدی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔

روح العالم

ملٹی ایوارڈ یافتہ بنگلہ دیش نژاد برطانوی مصور ہیں، ہم عصر خطاط العالم نے لندن کے سینٹرل سینٹ مارٹنز کالج آف آرٹ میں ڈیزائن کی تعلیم حاصل کی اور مصر کے کئی ماہر خطاط سے روایتی عربی خطاطی کی تربیت حاصل کی۔

ای ایل سعید

جدید عربی خطاطی کی دنیا میں ایک منفرد نام ہے جنہوں نے حال ہی میں فن خطاطی سے متعلق اپنا ایک نیا منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے کے تحت زیتون کے تیل سے بھری بوتلوں پر مخصوص قسم کی خطاطی کی گئی ہے۔
وسام شوکت

عراق کے مصور وسام شوکت معروف لوگو ڈیزائنر ہیں انہوں نے کیریئر کو تبدیل کر کے فن خطاطی سے منسلک ہو کر اپنی زندگی کو نئے رخ پر موڑ دیا اس سے قبل وسام شوکت نے سول انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔
ہیلن عباس

دبئی میں مقیم آرٹسٹ اور خطاط ہیلن عباس قرآنی آیات سمیت شاندار کام تخلیق کرتی ہیں۔ انہوں نے عربی خطاطی کی منفرد اشکال میں فن اور خطاطی کا انوکھا امتزاج پیش کیا ہے۔
سمیر الصیغ

لبنانی آرٹسٹ سمیر الصیغ  عرب دنیا میں جدیدت کے علمبردار ہیں، ان کا فن اگرچہ انفرادی حروف یا الفاظ پر مبنی ہے لیکن اس کا زبان یا معنی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا فن خالصتاً جمالیاتی ہے اور دیکھنے والے کو اپنی متحرک اشکال سے حیرت زدہ کر دیتا ہے۔

شیئر: