Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کی قیمت میں 5 ریال فی گرام اضافہ

مملکت میں ایک کلو گرام سونا 304,502 ریال میں دستیاب رہا۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 17 اگست 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں 5 گرام فی گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الیوم کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.62 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 259.26 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 302.43 ریال، 22 قیراط ایک گرام 277.22 اور 18 قیراط 226.82 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,540.37، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,661.43 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,903.29 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 304,502 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: