مسجد الحرام کے امام شیخ بندر بلیلہ کی کمبوڈیا کے وزیر سے ملاقات
ملاقات میں مشترکہ مفادات خصوصا اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ نے سرکاری دورے کے دوران کمبوڈیا کے نائب وزیر اشعری ایوب سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات خصوصا اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں کمبوڈیا میں مسلمانوں کی خدمت کرنا شامل ہے۔
ایک بیان میں اشعری ایوب نے عالمی سطح پر مسلمانوں کی خدمت کےلیے سعودی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
کمبوڈیا اور اس کے عوام کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کو سراہا جس میں طلبہ کےلیے سکالرشپس کی فراہمی اور مساجد کی تعمیر شامل ہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹربندر بلیلہ کا کمبوڈیا کے دورے میں شاندار عوامی استقبال کیا گیا۔
انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کے مراکز کا دورہ کیا اور ملک کی سب سے بڑی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی ہے۔
شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کا خطبہ سننے اور امامت میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے۔
نماز کے بعد بڑی تعداد میں لوگ شیخ بندر بلیلہ سے ملے اور یادگار تصویریں بنوائیں۔
واضح رہے کہ کبوڈیا میں مسلمانوں کی آبادی 8 لاکھ کے قریب ہے۔